ہومانٹرنیشنلیوکرین کو بڑا دھچکا: یوکرینی فوج کا اہم کمانڈر روسی میزائل حملے...

یوکرین کو بڑا دھچکا: یوکرینی فوج کا اہم کمانڈر روسی میزائل حملے میں ہلاک

یوکرین کو بڑا دھچکا: یوکرینی فوج کا اہم کمانڈر روسی میزائل حملے میں ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے سابق آرمی چیف جنرل ویلری زلوزنی کے ایک معاون اور قریبی ساتھی مبینہ طور پر دونباس میں روسی میزائل حملے میں مارے گئے ہیں۔ حکام نے جمعہ کو کرنل الیگزینڈر نکیتوک کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کے زیر کنٹرول شہر ڈوبروپولے میں مارے گئے۔ زلوزنی جو اس وقت لندن میں یوکرین کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے بعد میں تصدیق کی کہ ان کا دوست “دشمن کے میزائل” سے مارا گیا ہے۔

روسی ملٹری بلاگرز کے مطابق نکیتیوک ایک ہوٹل میں تھے جس میں یوکرین کی 24ویں سیپریٹ میکانائزڈ بریگیڈ موجود تھی جب اس عمارت کو روسی میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے فروری 2022 میں شروع ہونے والے روس کے فوجی آپریشن کے دوران زلوزنی کا معاون بننے سے پہلے نکیتیو ایک پولیس اہلکار تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل