ہومتازہ ترینلبنان پر اسرائیل کے بڑے پیمانے پر حملوں کی شدید مذمت کرتے...

لبنان پر اسرائیل کے بڑے پیمانے پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ماسکو

لبنان پر اسرائیل کے بڑے پیمانے پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک تبصرہ میں کہا کہ ماسکو لبنان کے خلاف اسرائیل کے بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ روسی سفارت کار نے زور دے کر کہا کہ لبنان میں تازہ ترین کشیدگی انتہائی تشویشناک ہے۔ خیال رہے 23 ستمبر کو اسرائیلی قیادت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی افواج نے ایک جارحانہ آپریشن شروع کیا ہے، جسے ‘شمالی تیر’ کہا جاتا ہے، جس کا مقصد حزب اللہ تحریک کے فوجی ڈھانچے کو کمزور کرنا ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے پورے لبنان میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے، ملک کے جنوب اور مشرق میں درجنوں بستیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ماریا زاخارووا نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے بدلے میں اسرائیل میں فوجی تنصیبات پر اپنے راکٹ حملے تیز کر دیے ہیں، ہم لبنان کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سفارت کار نے زور دیا کہ ہم خاص طور پر ان اندھا دھند حملوں کی ناقابل قبولیت پر اپنے اصولی موقف پر زور دینا چاہیں گے جو عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل