ہومانٹرنیشنلچین کا پہلا مکمل رینج بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

چین کا پہلا مکمل رینج بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

چین کا پہلا مکمل رینج بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی راکٹ فورس نے 25 ستمبر ( بدھ کو ) 8 بجکر 44 منٹ پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جس پر ایک ڈمی وار ہیڈ نصب کیا گیا تھا کا تجربہ کیا ، یہ میزائل بحرالکاہل میں اپنے متعین مقام پر گرا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیسٹ لانچ ہمارے سالانہ تربیتی منصوبے کا معمول کا حصہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی مشق کے مطابق ہے اور کسی ملک یا ہدف کے خلاف نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چین کے پاس 500 کے قریب آپریشنل وار ہیڈ موجود ہیں اور 2030 تک ان کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل