ہومانٹرنیشنلمغربی رہنما زیلنسکی کے کھوکھلے دعووں سے بیزار، بلومبرگ

مغربی رہنما زیلنسکی کے کھوکھلے دعووں سے بیزار، بلومبرگ

مغربی رہنما زیلنسکی کے کھوکھلے دعووں سے بیزار، بلومبرگ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
مغربی حکام نے بلومبرگ کو بتایا کہ اس نام نہاد ’فتح کے منصوبے‘ سے توقعات ختم ہوتی جا رہی ہیں جو یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی اس ہفتے نیویارک میں امریکا اور دیگر اتحادیوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ زیلنسکی کی ان کے غیر ملکی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت سے واقف لوگ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ان کا بلند و بالا دعوے روس کے ساتھ تنازعہ میں کوئی پیش رفت کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوکرینی صدر کے فتح کے منصوبے’ میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ گیم چینجر بھی نہیں ہے. ابلاغ کے ایک اور ذریعہ نے اس اقدام کو خوش فہمی قرار دیا.

بلومبرگ نے زور دیا کہ ماسکو اور کیف کے درمیان تنازعہ کے نتائج کے حوالے سے یوکرینی صدر کے منصوبے اتحادی ممالک کے درمیان مایوسی کی نشاندہی کررہے ہیں۔ ایجنسی کے ذرائع کے مطابق مغربی ممالک کے ایک اتحادی ملک نے مشورہ دیا ہے کہ یہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے رابطہ کرنے کا وقت ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل