ہومتازہ ترینخطرے کے پیش نظر روس جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق رکھتا...

خطرے کے پیش نظر روس جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے، پوتن

خطرے کے پیش نظر روس جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے، پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جوہری ڈیٹرنس پر روسی سلامتی کونسل کا ایک اجلاس منعقد کیا، جہاں انہوں نے روس کی سلامتی سے متعلق اہم امور پر بات کی۔ اس موقع پر صدر پوتن نے روس کے جوہری نظریے کو اپ ڈیٹ کرنے کے منصوبوں کا طریقہ پیش کیا، جو جوہری ڈیٹرنس پر ریاستی پالیسی کے بنیادی اصول پر مبنی ہے. روسی صدر نے کہا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بنیادی اصول وہی رہتا ہے کیونکہ وہ خودمختاری کے تحفظ کے لیے آخری حربہ ہیں، تاہم بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور ابھرتے ہوئے فوجی خطرات کو ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے۔

روسی رہنما کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہم دیکھتے ہیں کہ موجودہ عسکری اور سیاسی صورت حال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اور ہم روس اور اس کے اتحادیوں کے لیے عسکری خطرات کو مدنظر رکھنے کے ہمیشہ پابند ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ روس اور بیلاروس کے خلاف جارحیت کی صورت میں روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل