ہومتازہ ترینمغرب سے اسی زبان میں بات کر رہے ہیں جو وہ سمجھتا...

مغرب سے اسی زبان میں بات کر رہے ہیں جو وہ سمجھتا ہے، روسی وزیر خارجہ

مغرب سے اسی زبان میں بات کر رہے ہیں جو وہ سمجھتا ہے، روسی وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین کی پراکسی کے ذریعے مغرب کی طرف سے شروع کیا گیا تنازعہ جیت لے گا کیونکہ مغربی ممالک کوئی دوسری زبان نہیں سمجھتے. لاوروف نے کہا کہ روس کو جیت کی ضرورت ہے کیونکہ مغربی ممالک کسی دوسری زبان کو نہیں سمجھتے. ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں اس تنازعہ میں جیت ہماری ہی ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس جنگ کے مقابلے میں حقیقی معنوں میں متحد ہو گئے ہیں جو مغرب نے یوکرین کی پراکسی کے ذریعے ہمارے خلاف چھیڑ دی.

لاوروف نے کہا کہ مغرب نے طویل عرصہ قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مکالمے سے مائیکروفون ڈپلومیسی کی طرف رخ کیا، کیف حکومت کے جرائم کی تعریف اور روسی زبان بولنے والوں کیخلاف ظلم شروع کیا. اعلیٰ روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ مغرب مائیکروفون ڈپلومیسی کی طرف منتقل ہوگیا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ اس صورت حال سے کے لیے سلامتی کونسل اور دیگر اداروں کو زیلنسکی کی جانب سے جمہوری و عالمی اقدار کی توہین، اور اس کی حکومت کے نازی طرز عمل سمیت اس کے تمام جرائم کی سرزش کرنا بہت ضروری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل