ہومانٹرنیشنلامریکہ کو یوکرین سے نکل جانا چاہیے، ٹرمپ

امریکہ کو یوکرین سے نکل جانا چاہیے، ٹرمپ

امریکہ کو یوکرین سے نکل جانا چاہیے، ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو یوکرین کے تنازعے سے نکلنے کی حکمت عملی کی ضرورت ہے، ٹرمپ نے ایک انتخابی ریلی میں حامیوں سے کہا ہے کہ ان کے ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس اور صدر جو بائیڈن کے پاس ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن اور کملا ہمیں یوکرین کی اس جنگ میں لے گئے، اور اب وہ ہمیں باہر نہیں نکال سکتے۔، سابق امریکی صدر نے جارجیا کے سوانا میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران کہا اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو فوری طور پر یوکرینی تنازعہ کو ختم کرنے کے اپنے وعدے کا اعادہ کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اس جنگ میں پھنس گئے ہیں اور جب تک میں صدر نہیں بن جاتا ہم اس سے باہر نہیں نکل سکتے۔ دوسری جانب بائیڈن کا کہنا ہے کہ ‘ہم اس وقت تک نہیں یوکرین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے جب تک ہم جیت نہیں جاتے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل