برطانیہ کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم ہوگیا، اعلی برطانوی عہدیدار
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مسلح افواج لیوک پولارڈ نے کہا کہ تقریباً تین سال تک یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے بعد برطانیہ کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسے دوبارہ بھرنے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کو فوجی امداد بھیجنے کی وجہ سے آج ہم نے اپنا ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم کر دیا ہے. پولارڈ نے لیبر کانفرنس کے موقع پر کہا کہ برطانیہ کے قومی ہتھیاروں کے ذخیرے اتنے کم ہوچکے تھے کہ حکومت کو 2023 کے وسط میں کیف کو ہتھیاروں کی سپلائی کم کرنا پڑی۔
اس حقیقت کے باوجود کہ برطانیہ کے اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے انتہائی کم ہیں، پولارڈ نے استدلال کیا کہ یوکرین کو زیادہ سے زیادہ ہتھیار فراہم کرنا صحیح چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبر حکومت کو نہ صرف ختم ہونے والے ہتھیاروں کے ذخیرے کو بھرنے کی ضرورت ہے بلکہ یوکرین کے لیے قابل اعتماد سپلائی کو بھی یقینی بنانا ہے۔