ہومتازہ ترینآسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار کی جانب سے اسرائیل کی مذمت

آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار کی جانب سے اسرائیل کی مذمت

آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار کی جانب سے اسرائیل کی مذمت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سان سیباسٹین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہسپانوی اداکار جیویئر بارڈیم نے غزہ میں جاری انسانیت کے خلاف اسرائیلی فوجیوں کی جنگی جرائم کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف اور ناقابل قبول ہے اور اسرائیل بین الاقوامی قانون کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔جیویئر بارڈیم نے اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک امریکا، جرمنی اور برطانیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اسرائیل کے لیے اپنی ’غیر مشروط حمایت‘ پر نظرِ ثانی کریں اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے درخواست کی کہ وہ ذمے داروں کا احتساب کرے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل