شیگیرو ایشیبا جاپان کے نئے وزیراعظم منتخب
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان کے سابق وزیردفاع شیگیرو ایشیبا حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں اور وہ یکم اکتوبر کو ملک کے نئے وزیراعظم بن جائیں گے۔ ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں انہیں اپنی پارٹی کے اراکین کی جانب سے ڈالے گئے 415 ووٹوں میں سے 215 ووٹ ملے۔ جاپان کے اقتصادی سلامتی کے وزیر 63 سالہ سانائے تاکائیچی، جنہوں نے دوسرے راؤنڈ میں بھی جگہ بنائی، نے 415 میں سے 194 ووٹ حاصل کیے۔ مجموعی طور پر 368 موجودہ ایل ڈی پی قانون سازوں نے دوسرے راؤنڈ میں ووٹ دیا، جس میں علاقائی پارٹی سیلز نے جاپان میں پریفیکچرز کی تعداد کی بنیاد پر 47 ووٹ ڈالے۔
انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، ایک ایشیائی نیٹو اتحاد کی تشکیل اور خطے میں اجتماعی سلامتی کے نظام کی وکالت کی. اس حوالے سے انہوں نے یہ دلیل دی کہ ایشیائی نیٹو فوجی اتحاد میں یوکرین کی رکنیت روس کے ساتھ تنازعات کو روکے گی۔