ہومانٹرنیشنلٹیک آف کی کوشش کرتے دو یوکرینی F16 طیارے روسی میزائل...

ٹیک آف کی کوشش کرتے دو یوکرینی F16 طیارے روسی میزائل لگنے سے تباہ

ٹیک آف کی کوشش کرتے دو یوکرینی F16 طیارے روسی میزائل لگنے سے تباہ

ماسکو (صداۓ روس)
ملٹری افیئرز ٹیلی گرام چینل نے رپورٹ کیا کہ دو یوکرینی ایف سولہ طیاروں کو یوکرین کی مغربی اسٹاروکونسٹنٹینوف ایئر فیلڈ سے اڑان بھرنے کی کوشش کے دوران روسی ایرو اسپیس فورسز نے ایک فضائی حملے میں گھیر لیا اور انہیں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈز کی طرف سے فراہم کیے گئے دو ایف سولہ لڑاکا طیارے تباہ کر دئیے گئے، جبکہ اس وقت ائیربیس پر سخوئی 24 طیارے بھی موجود تھے.روسسیسکایا گزیٹا نے رپورٹ کیا کہ یہ حملہ روسی ایرو سپیس فورس کے چار مگ 31 کے طیاروں نے کنزال ہائپرسونک کمپلیکس کا استعمال کرتے ہوئے کیا. خیال رہے ابھی تک اس اطلاع کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی صحیح نقصانات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق ان یوکرینی ایف سولہ طیاروں پر حملہ اس وقت ہوا جب انہوں نے ٹیک آف کرنے کی کوشش کی. روسی جیٹ فائٹرز نے نیدرلینڈز کی جانب سے منتقل کیے گئے دو ایف سولہ لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے یوکرین نے 28 اگست کو واشنگٹن کی طرف سے منتقل کیا گیا پہلا ایف سولہ اسی اسٹاروکونسٹنٹینوف ہوائی اڈے پر حملے میں کھو دیا تھا۔ جس کے بعد یوکرینی حکام کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی اور بعد ازاں اس طیارے کے نقصان کو تسلیم کر لیا گیا،. اس واقعہ کے اگلے دن یوکرینی پارلیمنٹ کی ڈپٹی ماریانہ بزگلایا نے بتایا کہ ایف سولہ اپنے ہی ملک کے پیٹریاٹ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم کے میزائل سے مار گرایا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل