ہومتازہ ترینیوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی: امریکہ و برطانیہ کیلئے خودکشی ہے،...

یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی: امریکہ و برطانیہ کیلئے خودکشی ہے، روسی وزیرخارجہ

یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی: امریکہ و برطانیہ کیلئے خودکشی ہے، روسی وزیرخارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لندن اور واشنگٹن یورپ کو ماسکو کے خلاف “خودکشی مہم” کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤرو نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاس جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے باعث یوکرین اسے میدان جنگ میں شکست دینے کی امید نہ رکھے اور نیٹو کی جانب سے یوکرین کو عسکری مدد کی فراہمی جاری رکھنا خودکشی کے مترادف ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عام مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور یوکرین کی علاقائی سالمیت کے نام پر روس کی ‘خصوصی کارروائی’ کی مخالفت کرنے والے یہ حقیقت فراموش کر دیتے ہیں کہ چارٹر میں مساوات اور خود اختیاری کے اصولوں کا احترام کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین میں حکومتی سطح پر بغاوت کے بعد روس کے شہریوں اور خود کو اس کی ثقافت کا حصہ سمجھنے والوں کو منظم طریقے سے ختم کیا گیا۔ اس صورتحال سے روس اور پورے یورپ کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

لاوروف نے روس جیسی ایٹمی طاقت کے خلاف فتح کے لیے لڑنے کے خیال کو بے معنی اور خطرے کی نشانی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدنام امن فارمولے پر مبنی مذاکرات کے متبادل کی کمی کے بارے میں کیف کے مغربی آقاؤں کا منتر بھی اتنا ہی بے معنی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل