ہومکھیلسری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ بھی ہرا دیا

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ بھی ہرا دیا

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ بھی ہرا دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سری لنکا نے دوسری ٹیسٹ میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو اننگ اور 154 رنز سے شکست دی۔فالو آن کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 360 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے نیشان پیئرس نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراباتھ جے سوریا 3 اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے گلین فلپس 78، مچل سینٹنر 67، ڈیون کونوے 61 اور ٹام بلینڈل نے 60 رنز بنائے۔

سری لنکا نے پہلی اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 602 رنز پر ڈکلیئرڈ کی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔سری لنکا نے 2 ٹیسٹ کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، بھارت کی جیت کا تناسب 71.67 فیصد جبکہ آسٹریلیا کا 62.50 اور سری لنکا کا 55.56 فیصد ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ چوتھے، بنگلا دیش پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔
ٹیبل پر نیوزی لینڈ کا ساتواں، پاکستان کا آٹھواں اور ویسٹ انڈیز کا نواں نمبر ہے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل