ہومپاکستانریلوے کا کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

ریلوے کا کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

ریلوے کا کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سی ای او ریلویز کی جانب سے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ کوئٹہ کو لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلویز نے 11 اکتوبر سے کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس 11 اکتوبر کو صبح 9 بجے روانہ کی جائے گی۔
اس حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا کہ دوزان پل کی مرمت 10 روز میں مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد اس کا ٹرائل کیا جائے گا، ٹرائل مکمل ہونے کے بعد 11 اکتوبر سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس بحال کردی جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق 26 اگست کو تخریب کاری کے واقعہ میں دوزان پل تباہ ہوا تھا جس کی وجہ سے ٹرین سروس معطل تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل