ہومتازہ ترینروس حق پر ہے تمام اہداف حاصل کرلے گا، روسی صدر

روس حق پر ہے تمام اہداف حاصل کرلے گا، روسی صدر

روس حق پر ہے تمام اہداف حاصل کرلے گا، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دونیٹسک عوامی جمہوریہ، لوگانسک عوامی جمہوریہ، اور زاپوروزئے اور خیرسن علاقوں کے روس کے ساتھ انضمام کے دن پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس تمام طے شدہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا کیونکہ حق و سچ اس کے ساتھ ہے.انہوں نے زور دے کر کہا کہ سچائی ہمارے ساتھ ہے اس لئے تمام طے شدہ اہداف حاصل کیے جائیں گے. اس موقع پر انہوں نے تمام روسیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آزاد کرائے گئے علاقوں کی بحالی میں حصہ لیا ہے۔

خیال رہے آج سے دو برس قبل مشرقی یوکرین کے علاقوں دونیٹسک اور لوہانسک میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے کرائے جانے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل کر کے روس کے ساتھ الحاق کرلیا۔ اس ریفرنڈم کو مغربی ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ریفرنڈم میں عوام سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ دونیٹسک اور لوہانسک کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں۔ رائے شماری کے لیے استعمال ہونے والے پرچے پر تحریر تھا کہ کیا آپ اس علاقے کے لیے مکمل خود مختاری چاہتے ہیں یا روس کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں؟ اور کیا آپ عوامی جمہوریہ دونیٹسک اور عوامی جمہوریہ لوہانسک کو آزاد تسلیم کرتے ہیں؟ جس کے جواب میں بڑی تعداد میں عوام نے روس کے ساتھ الحاق کا انتخاب کیا اور آزاد کرائے گئے علاقے روس کا حصہ بن گئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل