ہومپاکستانپاکستان روس تجارتی و سرمایہ کاری فورم کا ماسکو میں آغاز

پاکستان روس تجارتی و سرمایہ کاری فورم کا ماسکو میں آغاز

پاکستان روس تجارتی و سرمایہ کاری فورم کا ماسکو میں آغاز

ماسکو (صداۓ روس)
پہلے پاکستان روس تجارتی اور سرمایہ کاری فورم کاماسکو میں آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیر نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان ملک کی 60سے زائد کمپنیوں کے ہمراہ تقریب میں شریک ہیں۔ان کمپنیوں کی دنیا کے مختلف ممالک کو مجموعی طور پر 500 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ برآمدات ہیں جبکہ100 سے زائد روسی کمپنیاں بھی فورم میں شرکت کر رہی ہیں ۔پاکستان روس کو چمڑے کے ملبوسات، ٹیکسٹائل، میک اپ، سرجیکل آلات، چاول، کھیلوں کا سامان، ہمالیائی گلابی نمک اورکٹلری برآمد کرتا ہے۔روس سے پاکستان کی بڑی درآمدات میں گندم، خام تیل، ڈرائی فروٹ، معدنیات ،کھاد،دواسازی کی مصنوعات، مصنوعی ربڑ، سورج مکھی کے بیج، پیٹرولیم وغیرہ شامل ہیں۔ 3 جولائی 2024 کو قازقستان میں شنگھائی اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور روسی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون کو بڑھا کر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل