روس اور چین ادائیگیاں اپنی کرنسیوں میں کر رہے ہیں، روسی سفیر
ماسکو (صداۓ روس)
چین میں روس کے سفیر ایگور مورگولوف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج روس اور چین کے درمیان 95 فیصد ادائیگیاں تیسرے ملک کی کرنسیوں کے بغیر کی جاتی ہیں۔ خیال رہے اس سال مارچ اپریل میں دو طرفہ روس چین تجارت میں معمولی کمی دیکھی گئی، خاص طور پر مارچ میں 2022 کے بعد پہلی بار چین سے روس کو سامان کی کل برآمد سال بہ سال کم ہوئی۔ چین اور روس کے درمیان تجارت 26.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2023 میں ریکارڈ 240.11 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
یاد رہے روسی اور چینی رہنماؤں، ولادیمیر پوتن اور شی جن پنگ نے 2018 میں تجارت کو 100 بلین ڈالر سالانہ سے 2024 تک 200 بلین ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، جو کہ نومبر 2023 میں مقررہ ہدف تک پہنچ گئی تھی.