یوکرین کورسک ریجن میں 18900 فوجی مروا چکا، روسی وزارت دفاع
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی مسلح افواج نے کورسک ریجن کے سرحدی علاقوں میں فوجی کارروائیوں کے دوران 18,900 سے زیادہ یوکرائنی فوجیوں کو ہلاک اور 133 ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا مجموعی طور پر کورسک کے علاقے میں لڑائی کے دوران دشمن نے 18,900 سے زیادہ فوجی اہلکار، 133 ٹینک، 65 پیادہ لڑنے والی گاڑیاں، 98 بکتر بند پرسنل کیریئر، 856 بکتر بند جنگی گاڑیاں، اور 562 فوجی گاڑیاں کھو دیں۔
وزارت دفاع نے مزید کہا کہ کیف نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورسک سمت میں 350 سے زیادہ فوجیوں کو کھو دیا۔ یاد رہے 6 اگست کو یوکرین کی افواج نے روس کے کورسک علاقے میں حملہ کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی قرار دیا جس کا مقصد عام شہریوں کو نشانہ بنانا ہے اور مناسب جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔