عبدالعلیم خان کی دورہ ماسکو کے دوران روسی نائب وزیراعظم سے ملاقات
ماسکو (صداۓ روس)
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے ماسکو کے دورے کے دوران روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران فریقین نے پاک روس تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جس میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، صنعتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کے شعبوں میں بات چیت پر خصوصی توجہ دی۔ روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچوک سے ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے زور دے کر کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ روابط بڑھانے کو دوطرفہ تجارت کی توسیع کی جانب ایک اہم قدم سمجھتا ہے۔