اسرائیل فوری لبنان سے اپنی فوج واپس بلائے، روس
ماسکو (صداۓ روس)
روس نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور اس نے یہودی ریاست سے فوری طور پر لڑائی بند کرنے اور لبنان سے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا روس لبنان پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر لڑائی بند کرے، لبنانی سرزمین سے فوجیں ہٹائے اور مشرق وسطیٰ کے تنازع کو حل کرنے کی راہیں تلاش کرنا شروع کرے۔
روسی سفارتی ایجنسی نے زور دے کر کہا کہ ہم دوست لبنانی قوم کی قیادت اور لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہیں اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ہے اور ہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں.