ہومانٹرنیشنلارجنٹائن کا فاک لینڈز سے برطانیہ کا قبضہ ختم کروانے کا عہد

ارجنٹائن کا فاک لینڈز سے برطانیہ کا قبضہ ختم کروانے کا عہد

ارجنٹائن کا فاک لینڈز سے برطانیہ کا قبضہ ختم کروانے کا عہد

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ارجنٹائن نے فاک لینڈ جزائر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا وعدہ کیا ہے، جو بحر اوقیانوس میں ایک جزیرہ نما ہے جو تقریباً 200 سالوں سے برطانیہ کے زیر قبضہ ہے۔ ارجنٹائن حکام کی جانب سے یہ عہد اس وقت سامنے آیا جب لندن نے سمندر پار اپنے زیر قبضہ ایک علاقہ چاگوس جزائر کو ملک موریشس کو واپس کر دیا۔ ارجنٹائن کی وزیر خارجہ ڈیانا مونڈینو نے بعد میں بحر ہند میں چاگوس کی خودمختاری ماریشس کو منتقل کرنے کے لندن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، جو کئی دہائیوں کے مذاکرات کے بعد ممکن ہوسکا۔

مونڈینو نے کہا کہ ہم اس درست قدم کو تسلیم کرتے ہیں اور فرسودہ قبضوں کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بظاہر برطانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہی جو اب بھی دنیا کے کچھ علاقوں کو کنٹرول کر رہا ہے جن پر اس نے نوآبادیاتی دور میں قبضہ کیا تھا۔ ارجنٹائن کی وزیر خارجہ ڈیانا مونڈینو نے مزید کہا کہ ہم اپنے فاک لینڈز کی مکمل خودمختاری بحال کریں گے، کیونکہ فاک لینڈز ارجنٹائن کا اٹوٹ حصہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل