ہومانٹرنیشنلیورپی ممالک فوجی قوت کے اعتبار سے روس سے کمزور ہیں، سابق...

یورپی ممالک فوجی قوت کے اعتبار سے روس سے کمزور ہیں، سابق نیٹو چیف

یورپی ممالک فوجی قوت کے اعتبار سے روس سے کمزور ہیں، سابق نیٹو چیف

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
حال ہی میں سبکدوش ہونے والے نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے دی فنانشل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ نیٹو کے یورپی اراکین اپنی فوجی صلاحیت کے لحاظ سے روس سے کمتر ہیں اور انہیں دفاعی اخراجات میں اضافہ کر کے اس وقفے کی تلافی کرنی چاہیے۔ انہوں نے یورپی حکومتوں سے شکایت کی کہ یورپی ممالک کے پاس اب بہت کم ہتھیار، سازوسامان اور فوجی موجود ہیں جو ممکنہ تنازعہ کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ فوجی طاقت کے اعتبار سے ہم روسیوں سے بہت پیچھے ہیں، میں آپ کوحتمی طور پر نہیں بتا سکتا کہ اس کمی کی تلافی کے لیے کتنا خرچ آئے گا؟ لیکن میں آپ کو یقین سے بتا سکتا ہوں کہ اگر اتحادی ان صلاحیتوں کو پورا کرنے کا ارادہ کریں تو ایسا جلد ممکن ہے. اسٹولٹن برگ کے مطابق ماسکو بھی اس صورتحال سے آگاہ ہے کہ اس کی فوجی قوت کو یورپی ممالک پر برتری حاصل ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل