ہومانٹرنیشنلاماراتی ایئرلائنز نے پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد...

اماراتی ایئرلائنز نے پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کردی

اماراتی ایئرلائنز نے پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
دبئی کی تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دبئی پولیس کو مسافروں کے پیجرز اور واکی ٹاکیز ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اماراتی ایئر لائنز نے ایران، لبنان، عراق اور اردن کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس حوالے سے اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ اردن کے لیے 6 اکتوبر کے بعد پروازیں شروع ہو سکتی ہیں جبکہ ایران اور عراق کے لیے 7 اکتوبر تک پروازیں بند ہوں گی۔

اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ لبنان کے لیے پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے ارکان کے زیرِ استعمال متعدد پیجرز میں دھماکے ہوئے تھے۔ اس حوالے سے لبنانی وزیرِ صحت فراس الابیض نے کہا تھا کہ دو روز میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے 37 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ مواصلاتی آلات کے دھماکوں میں 3 ہزار 539 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل