ہومتازہ ترینبرطانیہ کو سمندر میں ڈبو دینا چاہئے، سابق روسی صدر کی تجویز

برطانیہ کو سمندر میں ڈبو دینا چاہئے، سابق روسی صدر کی تجویز

برطانیہ کو سمندر میں ڈبو دینا چاہئے، سابق روسی صدر کی تجویز

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدویدیف نے لندن کے ساتھ ملک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے برطانیہ کو ڈبونے کا مشورہ دیا ہے۔ سابق روسی صدر، معروف روسی اسکیئنگ چیمپئن ایلینا وائلبے کے گزشتہ ماہ کے آخر میں دیے گئے ایک بیان کا جواب دے رہے تھے۔ نیوز آر یو کے ساتھ ایک انٹرویو میں تین بار کے اولمپک چیمپیئن اور روس کی کراس کنٹری اسکیئنگ فیڈریشن کے سربراہ نے یوکرین کے تنازعے کے جواب میں ملک کے کھلاڑیوں پر زیادہ تر بین الاقوامی کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں شرکت پر پابندی عائد کرنے پر مغرب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وائلبے نے دعویٰ کیا کہ اگر ہم نے لندن کے مرکز میں طاقتور بم گرایا ہوتا تو اب تک برطانیہ ختم ہوچکا ہوتا اور ہمیں ہر جگہ کھیلوں میں شرکت کی اجازت مل جاتی۔ میدویدیف جو سوشل میڈیا پوسٹس میں اپنی شعلہ بیانی کے لیے مشہور ہیں، نے دلیل دی کہ برطانیہ سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس بمباری سے زیادہ موثر طریقے ہیں۔ سابق روسی صدر نے کہا کہ ہمیں برطانیہ جیسے شیطانی جزیرے پر بمباری کے بجائے اس کو سمندر میں ڈبو دینا چاہئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل