ہومانٹرنیشنلامریکی طیاروں کی ناکامی کے بعد، فرانس اپنے لڑاکا طیارے یوکرین کو...

امریکی طیاروں کی ناکامی کے بعد، فرانس اپنے لڑاکا طیارے یوکرین کو فراہم کرے گا

امریکی طیاروں کی ناکامی کے بعد، فرانس اپنے لڑاکا طیارے یوکرین کو فراہم کرے گا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین اگلے سال کی پہلی ششماہی میں روس کے خلاف لڑائی میں فرانس کے فراہم کردہ میراج 2000 لڑاکا طیاروں کا استعمال شروع کرسکتا ہے، یہ بات فرانسیسی مسلح افواج کے وزیر سیبسٹین لیکورنو نے روزنامہ سوڈ اویسٹ کو بتائی ہے۔ پیر کو شائع ہونے والے انٹرویو کے مطابق وزیر سیبسٹین لیکورنو نے کہا کہ یوکرین کے پائلٹوں اور مکینکس کی تربیت، جو نینسی میں ایئر فورس بیس پر کی جا رہی ہے، مکمل ہوتے ہی یوکرین کو جدید ترین میراج 2000 لڑاکا طیارے منتقل کردئیے جائیں گے.

فرانسیسی میڈیا نے مارچ میں اطلاع دی تھی کہ پیرس خفیہ طور پر یوکرائنی فوجی اہلکاروں کو میراج 2000 لڑاکا طیاروں کا استعمال کرنے کی تربیت دے رہا ہے جس کے تحت ڈسالٹ ایوی ایشن کی طرف سے بنائے گئے طیاروں کو یوکرین عطیہ کی تجویز ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جون میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یوکرین کو فوجی طیاروں کے نسبتاً نئے میراج 2000- کے پانچ 5 ورژن کی غیر متعینہ تعداد فراہم کی جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل