ہومپاکستاننیٹکو کا گلگت اور کاشغر کے درمیان بس سروس شروع کرنے کا...

نیٹکو کا گلگت اور کاشغر کے درمیان بس سروس شروع کرنے کا اعلان

نیٹکو کا گلگت اور کاشغر کے درمیان بس سروس شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (صداۓ روس)
ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کمپنی (نیٹکو)نے چینی کمپنی سنکیانگ کاشغر شن لو ٹرانسپورٹیشن کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے گلگت اور کاشغر کے درمیان مجوزہ بس سروس کے لئے این او سی حاصل کرلیا ہے۔ 30 ستمبر کو نیٹکو کو لکھے گئے خط میں وزارت مواصلات نے مطلع کیا کہ اسے روٹ پر بس سروس شروع کرنے کے لئے چینی ہم منصب کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ نیٹکو نے کہا کہ وہ رواں سیزن کے دوران سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جولائی میں کمپنی نے کہا تھا کہ وہ چین اور پاکستان کے درمیان مسافر خدمات کے لیے چینی کمپنی کے ساتھ 2006 کے معاہدے کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے گلگت اور کاشغر کے درمیان سفر کے دورانیے میں کم از کم 24 گھنٹے کی کمی آئے گی۔ نیٹکو کے مطابق ٹیسٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ نیٹکو گلگت بلتستان(جی بی)حکومت کی ملکیت ہے۔ یہ گلگت بلتستان کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر حصوں سے خصوصی بس سروس کے ذریعے جوڑتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل