ہومانٹرنیشنلروس ہماری گلی کوچوں میں آگ لگانا چاہتا ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی...

روس ہماری گلی کوچوں میں آگ لگانا چاہتا ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی کا دعویٰ

روس ہماری گلی کوچوں میں آگ لگانا چاہتا ہے، برطانوی خفیہ ایجنسی کا دعویٰ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی سیکیورٹی سروس کے سربراہ کین میک کیلم نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے لیے برطانوی حمایت نے لندن کو ماسکو کے جاسوسوں کا نشانہ بنا دیا ہے. برطانیہ کو درپیش خطرات کے بارے میں ایک سالانہ تقریر میں میک کیلم نے دہشت گردی کے بعد روس کو ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا، جبکہ انٹرنیٹ کے خطرات کے بارے میں مزید فنڈنگ ​​اور انتباہ کا بھی مطالبہ کیا۔ میک کیلم نے کہا کہ یوکرین کی حمایت میں برطانیہ کے اہم کردار کا مطلب ہے کہ ہم روسی صدر ولادیمیر پوتن کی حکومت کے نشانے پر ہیں اور ہمیں یہاں اپنے ملک میں جارحیت کی مسلسل کارروائیوں کی توقع رکھنی چاہیے۔

انہوں نہ کہا کہ خاص طور پر روسی خفیہ ایجنسی برطانوی اور یورپی سڑکوں پر تباہی پھیلانے کے ایک مستقل مشن پر ہے.میک کیلم کے مطابق اس مشترکہ مہم کے لیے ایک مضبوط اور پائیدار ردعمل کی ضرورت ہے، جس میں نئے قومی سلامتی ایکٹ کا پوری حد تک استعمال بھی شامل ہے۔ برطانوی سیکیورٹی سروس کے سربراہ نے مزید کہا کہ روس ہماری گلی کوچوں میں آگ لگانا چاہتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل