روس میں صنعتی پیداوار بڑھ رہی ہے, صدر پوتن
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے خطوں میں نئی صنعتی سہولیات کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ حالیہ برسوں میں روس میں سینکڑوں نئے کارخانے کھولے گئے ہیں اور صنعتی پیداوار بڑھ رہی ہے۔ روس کے سربراہ مملکت نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہم نے سینکڑوں نئی پیداواری تنصیبات اور ورکشاپس، پلانٹس، کارخانے کھولے ہیں.
روسی رہنما نے زور دیا کہ عام طور پر ہماری صنعتی پیداوار بڑھ رہی ہے، مینوفیکچرنگ انڈسٹریز مثبت روجھان دکھا رہی ہیں وہ مقررہ وقت سے پہلے ترقی کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روسی ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر تیار کردہ مصنوعات کے حجم اور رینج کو بڑھانا ضروری ہے۔ صدر پوتن کے مطابق اقتصادی دوڑ میں ہمیں اپنے سائنسی اور انجینئرنگ حلوں کے ذریعہ تیار کردہ اعلیٰ معیار کی ہائی ٹیک مصنوعات کی پیداوار کو بڑھانا ہے، تاکہ ہماری اپنی صنعتی بنیاد کو مضبوط کیا جا سکے۔