یوکرین کی جنگ بندی کے حوالے سے کریملن کا تبصرہ
ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے آر آئی اے نووستی کو بتایا کہ روس کو یوکرین کی طرف سے کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا اور نہ ہی دیکھا گیا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ وہ اٹلی کے کوریری ڈیلا سیرا کے اس دعویٰ کے بعد بات کر رہے تھے کہ کیف مغربی سلامتی کی ضمانتوں کے بدلے موجودہ فرنٹ لائن کے ساتھ جنگ بندی کی طرف جھک رہا ہے۔
یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی کے مواصلاتی مشیر کے طور پر کام کرنے والے دیمتری لیٹوین نے بھی یوکرین کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس الزام کی تردید کی کہ یوکرین کا جنگ بندی ک کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یوکرینی عہدیدار نے کہا کہ ہمارے پاس ‘امن فارمولہ’ ہے جو واضح طور پر بتاتا ہے کہ یوکرین جنگ بندی کیلئے کیا چاہتا ہے.