ہومپاکستانترکمانستان میں صدر زرداری کی روسی صدر سے ملاقات

ترکمانستان میں صدر زرداری کی روسی صدر سے ملاقات

ترکمانستان میں صدر زرداری کی روسی صدر سے ملاقات

اشک آباد (صداۓ روس)
ترکمانستان کے درالحکومت اشک آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ۔اس موقع پر دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدرِمملکت آصف علی زرداری اور روسی صدر ولادیمیرپوتن نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات اور خوش گوار جملوں کا تبادلہ بھی کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطے کے ممالک کے درمیان روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر علاقائی رابطوں سے ملکوں کے درمیان ثقافتی و اقتصادی تعاون کوفروغ ملے گا۔ ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اشک آباد میں منعقدہ فورم میں میری شرکت دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل