ہومتازہ ترینبین الاقوامی معاملات میں روس اور ایران کا نقطہ نظر بہت قریب...

بین الاقوامی معاملات میں روس اور ایران کا نقطہ نظر بہت قریب ہے، صدر پوتن

بین الاقوامی معاملات میں روس اور ایران کا نقطہ نظر بہت قریب ہے، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اور ایران بین الاقوامی میدان میں مل کر کام کر رہے ہیں اور اکثر واقعات کے بارے میں ان کے اندازے میں ایک جیسے ہوتے ہیں۔ صدر پوتن نے اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات میں زور دیا کہ ہم بین الاقوامی میدان میں مل کر کام کر رہے ہیں اور دنیا میں موجودہ واقعات کے بارے میں ہمارے جائزے اکثر بہت قریب اور سوچ ایک جیسی ہوتی ہے. واضح رہے دونوں صدور کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ فریقین دو طرفہ امور کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچوک، کریملن کے معاون یوری اوشاکوف، کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف اور نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین روس کی طرف سے مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل