ہومتازہ ترینروس کے صدر سرکاری دورہ پر ترکمانستان پہنچ گئے

روس کے صدر سرکاری دورہ پر ترکمانستان پہنچ گئے

روس کے صدر سرکاری دورہ پر ترکمانستان پہنچ گئے

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر سرکاری دورہ پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں. اپنے دورے کے آغاز میں روسی صدر ولادیمیر پوتن ترکمانستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچے ہیں تاکہ ترکمان شاعر اور مفکر مختومکولی فراغی کی 300ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے بین الاقوامی فورم “ٹائمز اینڈ سولائزیشنز – بیسس آف پیس اینڈ ڈیولپمنٹ” میں شرکت کریں۔ روس کے سربراہ مملکت اپنی اورس کار میں اس تقریب میں پہنچے، جہاں ان سے ترکمان ہم منصب سردار بردی محمدوف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ایک ساتھ تصویر کھنچوائی۔

اس دوران روسی صدر پوتن فورم کے مکمل اجلاس سے خطاب کریں گے، جس کا افتتاح بردی محمدوف کریں گے۔ آرمینیا، ایران، قازقستان، کرغزستان، منگولیا، پاکستان، روس، ازبکستان اور تاجکستان کے صدور اور ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی فورم سے خطاب کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل