ہومانٹرنیشنلحماس کی جانب سے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی موت کی تصدیق...

حماس کی جانب سے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی موت کی تصدیق کردی گئی

حماس کی جانب سے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی موت کی تصدیق کردی گئی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیلی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملےمیں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار جاں بحق ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا پر اسرائیلی حکام سے متعلق یحییٰ سنوار کی شہادت کی خبریں نشر کی جارہی ہیں۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیو سے بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیلی کارروائی میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے یحییٰ سنوار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ، حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے نے یحییٰ سنوار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ یحییٰ سنوار کو ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کے بعد حماس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل آئی ڈی ایف کے پریس دفتر نے بتایا کہ حماس پولیٹ بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کو 16 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پریس آفس نے کہا آئی ڈی ایف اور شن بیٹ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 16 اکتوبر 2024 کو ایک سال کے طویل تعاقب کے بعد، سدرن کمانڈ کے اہلکاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے میں یحییٰ سنوار کو ختم کر دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل