ہومانٹرنیشنلامریکہ جانتا ہے اسرائیل ایران پر کب حملہ کرے گا، امریکی صدر

امریکہ جانتا ہے اسرائیل ایران پر کب حملہ کرے گا، امریکی صدر

امریکہ جانتا ہے اسرائیل ایران پر کب حملہ کرے گا، امریکی صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر جو بائیڈن نے جرمنی روانگی سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ کو معلوم ہے کہ اسرائیل کب اور کیسے ایران کے میزائل حملے کا جواب دے گا۔ صحافی کی جناب سے ایک سوال پوچھے جانے پر کہ کیا امریکہ اس بات سے واقف ہے کہ اسرائیل کیا جواب دے گا اور کب وہ متعلقہ اقدامات کرے گا؟ جس کے جواب میں صدر بائیڈن نے کہا: ہاں ہم جانتے ہیں کہ ایسا کب ہوگا، تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ خیال رہے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد امریکا اور جرمنی نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تنازع کے خاتمے کی جانب آسانی سے پیش رفت کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ حماس کا وجود ختم نہیں ہوا ہے۔ حماس اب بھی موجود ہے۔ قائدین کی موت کے بعد بھی یہ احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یحییٰ السنوار کی موت کے بعد حماس کو کافی بڑا نقصان ہوا ہے، لیکن اس سے اسرائیل کے خلاف احتجاج میں کمی نہیں آئے گی۔ یہ احتجاج یحییٰ السنوار کی موت سے ختم ہونے والا نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل