ہومتازہ ترینامن بات چیت کیلئے سعودی عرب بہترین میزبان ملک ہوگا، صدر پوتن

امن بات چیت کیلئے سعودی عرب بہترین میزبان ملک ہوگا، صدر پوتن

امن بات چیت کیلئے سعودی عرب بہترین میزبان ملک ہوگا، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ سعودی عرب یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے ممکنہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کے لیے ایک اچھا ملک ہوگا۔ بریکس کے صحافیوں سے بات چیت کے دوران مختلف موضوعات پر ایک پریس کانفرنس میں ایک سعودی صحافی نے صدر پوتن سے عرب بادشاہی کی ثالثی کی کوششوں کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا کہ اگر ریاض اس سال کے آخر تک اس طرح کی تقریب کی میزبانی کرے تو کیا روس امن سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا؟ جس کے جواب میں روسی صدر نے سعودی عرب کو بہترین مقام قرار دیا.

صدر پوتن نے اس بات کی تصدیق کی کہ روس سعودی عرب کو ایک دوست ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے قیام امن کے لیے سعودی قیادت کی مخلصانہ کوششوں کو بھی سراہا۔ روسی صدر کے مطابق یوکرین کے وفد نے ابتدائی طور پر ایک معاہدے کے مسودے کی منظوری دی جس کے تحت یوکرین ایک غیر جانبدار ملک میں تبدیل ہو جائے گا اور اس کی فوج کے حجم کو محدود کر دیا جائے گا، لیکن پھر اچانک یوکرین مذاکرات سے دستبردار ہوگیا۔ خیال رہے کیف میں حکام نے بعد میں کہا کہ انہیں روسیوں پر بھروسہ نہیں ہے اور مغربی رہنماؤں نے انہیں ماسکو کی شرائط کو قبول نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل