ہومتازہ ترینبنگلورو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 36 سال بعد بھارت میں...

بنگلورو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 36 سال بعد بھارت میں شکست دیدی

بنگلورو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے بھارت کو 36 سال بعد بھارت میں شکست دیدی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیوزی لینڈ نے بھارت میں 36 سال بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کر لی۔ بنگلورو ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔ آخری روز نیوزی لینڈ نے 107 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کے ول ینگ 48 اور رچن رویندرا 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 46 رن پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 402 رن بنائے جس میں رچن راوندرا کے شاندار 134 اور ڈیون کانوے کے 91 رنز شامل تھے۔دوسری اننگز میں بھارت بلے بازوں نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 462 اسکور کیا ، بھارت کی طرف سے سرفراز خان نے 150 ، رشاب پنت 99 ، ویرات کوہلی 70 اور روہت شرما نے 52 رنز بنائے۔ بھارت نے جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل