ہومتازہ ترینبریکس اجلاس: چین کے صدر شی جنپنگ کا قازان پہنچنے پر شاندار...

بریکس اجلاس: چین کے صدر شی جنپنگ کا قازان پہنچنے پر شاندار استقبال

بریکس اجلاس: چین کے صدر شی جنپنگ کا قازان پہنچنے پر شاندار استقبال

ماسکو (صداۓ روس)
چینی صدر شی جن پھنگ 16ویں بریکس سمٹ میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا. چینی صدر شی جن پھنگ روس کے شہر قازان میں منعقد ہونے والی 16ویں برکس سمٹ میں شرکت لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے تھے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ چینی وفد بھی شریک ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے چینی صدر سے ملاقات کی. اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کو جدید دنیا کے لیے ایک نمونہ قرار دیا۔ صدر پوتن نے بریکس سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ گزشتہ 75 سالوں کے دوران، روس اور چین کے تعلقات ایک جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعامل کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

روسی رہنما کا کہنا تھا کہ روس چین کے تعلقات کثیر جہتی تعاون مساوی، باہمی مفادات کے تحت ہیں اور کسی بھی بیرونی دباؤ سے پاک ہے۔ اس کے علاوہ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی رہنما شی جن پنگ نے بریکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں یوکرین کے تنازعہ اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان نے مذاکرات کو “تعمیری” قرار دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل