پوتن بریکس ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، کریملن
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے آج قازان میں شروع ہونے والے بریکس سربراہی اجلاس میں اپنا کام شروع کر دیا۔ خیال رہے اس سال ماسکو بریکس ایسوسی ایشن کی صدارت کررہا ہے، لہذا روسی رہنما اس کے میزبان کے طور پر اس تقریب میں حصہ لے رہے ہیں. باضابطہ طور پر یہ سربراہی اجلاس شام کو تمام پہنچنے والے رہنماؤں کے لیے ایک دوستانہ عشائیہ کے ساتھ شروع ہوگا لیکن اس سے پہلے بھی، صدر پوتن دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے، جو عشائیہ کے بعد اور آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا، چینی صدر شی جن پنگ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ قائدین مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے۔