اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بریکس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازان پہنچ گئے
ماسکو : اشتیاق ہمدانی
تاتارستان کی ریاستی کونسل کی پریس سروس نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس بریکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر قازان پہنچ گئے ہیں۔ جاری بیان کے مطابق قازان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمہوریہ تاتارستان کی ریاستی کونسل کے چیئرمین فرید مخمیتشین نے گٹیرس کا استقبال کیا۔ یاد رہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بریکس سربراہی اجلاس میں شرکت کو یوکرین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.
واضح رہے 16 ویں برکس سربراہی کانفرنس جو کہ اس ایسوسی ایشن میں روس کی سربراہی کی اہم اجلاس ہے، قازان میں 22-24 اکتوبر کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ بریکس گروپ کی بنیاد 2006 میں برازیل، روس، ہندوستان اور چین نے رکھی تھی، جس میں جنوبی افریقہ نے 2011 میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یکم جنوری 2024 کو مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات بریکس تنظیم کے مکمل رکن بن گئے۔ قازان سربراہی اجلاس میں انجمن کے نئے اراکین شرکت کرنے والے پہلے اجلاس ہوں گے۔ 30 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔