ہومتازہ تریندونوں امریکی صدارتی امیدوار بے وقوف ہیں، بیلاروسی صدر

دونوں امریکی صدارتی امیدوار بے وقوف ہیں، بیلاروسی صدر

دونوں امریکی صدارتی امیدوار بے وقوف ہیں، بیلاروسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بدھ کے روز دونوں امیدواروں کو ’’بے وقوف‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو ڈیموکریٹ کملا ہیرس اور نہ ہی ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ بیلاروس یا روس میں منتخب ہو سکتے ہیں۔ لوکاشینکو نے یہ ریمارکس قازان میں بریکس سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی نشریاتی ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہے۔ ایک سوال میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات کو دیکھ رہے ہیں اور کیا وہ کسی امیدوار کی حمایت کرتے ہیں؟ تو بیلاروسی رہنما نے ایک دوسرے کے خلاف ان کے خالی بیانات اور ذاتی حملوں کی مذمت کی کہا کہ دونوں ہی امیدوار بے وقوف ہیں۔

لوکاشینکو نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اگر یہ دونوں امیدوار ہمارے ملک یا روس میں ہوتے تو ان بیوقوفوں میں سے کوئی بھی منتخب نہیں ہوتا۔ اس کے باوجود، لوکاشینکو نے اعتراف کیا کہ وہ ٹرمپ کو دوبارہ منتخب ہوتے دیکھنا پسند کریں گے. لیکن اس لیے نہیں کہ وہ ذاتی طور پر انھیں یا ان کی پالیسیوں کو پسند کرتے ہیں بلکہ اس لئے کے انھیں امید ہے کہ شائد وہ اپنی مخالف کملا ہیرس سے مختلف ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل