بریکس اجلاس نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن کی راہ ہموار کردی
قازان: اشتیاق ہمدانی
آرمینیائی حکومت کی پریس سروس نے اطلاع دی ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیائی وزیراعظم نکول پشینیان نے وزرائے خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ قازان میں بریکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد امن معاہدے کو حتمی شکل دیں. جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو امن اور بین الریاستی تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دو طرفہ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تاکہ اسے جلد از جلد حتمی شکل دی جا سکے۔ پشینیان اور علیئیف نے دوطرفہ امن ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں امن معاہدہ، سرحدی حد بندی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور شامل ہیں۔