روسی صدر کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات
قازان: اشتیاق ہمدانی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے شہر قازان میں بریکس سربراہی اجلاس کے موقع پر بین الاقوامی مالیاتی نظام پر تبادلہ خیال کیا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل اور صدر نے ترقی اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کے سوالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری جنرل اور روسی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی مطلق ضرورت کے ساتھ ساتھ مزید علاقائی کشیدگی سے بچنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔