ہومپاکستانپاکستان کی مستقبل قریب میں بریکس تنظیم میں شمولیت متوقع

پاکستان کی مستقبل قریب میں بریکس تنظیم میں شمولیت متوقع

پاکستان کی مستقبل قریب میں بریکس تنظیم میں شمولیت متوقع

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نفاذ اور نگرانی رانا احسان افضل خان نے سپوتنک نیوز کو بتایا کہ پاکستان مستقبل قریب میں بریکس میں شمولیت کی توقع رکھتا ہے۔ کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ہم بہت پرامید ہیں اور بریکس میں پاکستان کو شامل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں مستقبل قریب میں ہم بریکس تنظیم میں ہوں گے اور ظاہر ہے کہ بریکس ایک مضبوط فورم ہے جو عالمی معیشت کے ایک بڑے حصے کی نمائندگی کرتا ہے، لہذا میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو بریکس کا حصہ ہونا چاہیے، اور ہمیں امید ہے کہ ہماری درخواست پر غور کیا جائے گا.

رانا احسان افضل خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کے ساتھ تعاون کرتے وقت پاکستان پابندیوں کو مدنظر رکھے گا، لیکن پاکستان سمجھتا ہے کہ اسے مناسب قیمتوں پر روسی تیل خریدنے کا حق حاصل ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی قومی سلامتی کو خود دیکھنا ہوگا، اگر روس پاکستان کے ساتھ انرجی سیکیورٹی میں شراکت دار ہے اور اگر وہ ہمیں سستا تیل فراہم کر رہا ہے تو ہمیں روس سے سستا کروڈ آئل خریدنے کا حق ہے اور اس طرح ہم اپنے لوگوں پر معاشی بوجھ کم کرسکتے ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے بین الاقوامی پابندیوں اور ملک کی قومی سلامتی کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔ رانا احسان افضل خان نے کہا کہ پاکستان ابھی تک کسی پابندیوں کی زد میں نہیں آیا کیونکہ روس کے ساتھ اتنا بڑا تجارتی حجم نہیں ہے اور ظاہر ہے کہ جب ہم اس تجارتی حجم کو بڑھائیں گے تو ہم مختلف پہلوؤں پر غور کرنا پڑے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل