ہومانٹرنیشنلمغرب یوکرین میں جنگ ہار رہا ہے، وزیراعظم ہنگری

مغرب یوکرین میں جنگ ہار رہا ہے، وزیراعظم ہنگری

مغرب یوکرین میں جنگ ہار رہا ہے، وزیراعظم ہنگری

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کوسوتھ ریڈیو اسٹیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین میں جنگ ہار رہے ہیں لیکن وہ اسے ختم کرنے یا اپنی ناکامی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا مغربی ممالک مشکل پوزیشن میں ہیں اور اب ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جو پہلے ہی سے ہار چکے ہیں . انہوں نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری پر دباؤ ڈالنے کے باوجود ہنگری کا فوجی کارروائیوں میں شمولیت کا ارادہ نہیں ہے۔ اوربان نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ مغربی ممالک روس یوکرین جنگ کو روکنا نہیں چاہتے اور اس لیے یہ ایک جائز دلیل ہے کہ ہنگری اس تنازعہ سے دور رہے.

انہوں نے کہا کہ ہنگری کے اصولی موقف نے اسے اقتصادی میدان میں ہتھکنڈوں سے محفوظ رکھنے کے قابل بنایا ہے، جو یوکرین کے تنازعے سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کو بحال کرنا ایک برا خیال ہے، پھر بھی بہت سے لوگ روس یوکرین جنگ کا اس طرح جواب دے رہے ہیں اور اقتصادی میدان میں اس کا اعلان کرچکے ہیں۔ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ مغرب یہ جنگ ہار رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل