ہومتازہ ترینماسکو میں موسم سرما سے قبل ٹائروں کی تبدیلی اور روسی ماہرین...

ماسکو میں موسم سرما سے قبل ٹائروں کی تبدیلی اور روسی ماہرین کی رائے

ماسکو میں موسم سرما سے قبل ٹائروں کی تبدیلی اور روسی ماہرین کی رائے

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ہائیڈرو میٹرولوجیکل سنٹر نے سفارش کی ہے کہ ماسکو کے کار مالکان اس ہفتے کے آخر میں اپنے ٹائروں کو موسم سرما کے حوالے سے تبدیل کریں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر کار مالکان توقع کرتے ہیں کہ وہ ثانوی مارکیٹ میں ٹائروں کا ایک سیٹ سستا خریدیں گے یا روسی یا چینی کمپنیوں کے ذریعہ تیار کیا گیا ٹائروں کا سیٹ خریدیں گے.۔ تحقیقاتی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ سردیوں میں ماسکو کی سڑکوں کیلئے کون سے ٹائر موزوں ہیں، سردیوں کے ٹائروں کا انتخاب کرتے وقت آپ کو کیا یاد رکھنے کی ضرورت ہے، اور گرمیوں کے ٹائروں کو کیسے رکھنا ہے۔

روسی ہائیڈرو میٹرولوجیکل سنٹر کے سائنسی ڈائریکٹر رومن ویلفنڈ نے کہا کہ رواں ہفتے کے آخر اور اگلے ہفتے سے، ٹائروں میں ہوا کے درجہ حرارت میں کسی خاص اضافے کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر رومن ویلفنڈ کے مطابق ماسکو میں موسم سرما کا آغاز ہورہا ہے اور اب ہی ٹائر تبدیل کرنے کا اچھا وقت ہے، کیونکہ دن کے اکثر اوقات میں رات صبح اور شام کا درجہ حرارت پلس 5 سے کم رہے گا، اور یہ وہ یہ ہی وہ موزوں وقت ہے جب آپ کو موسم سرما کر مطابق اپنے ٹائر تبدیل کرنے چاہئے.

ٹائر انڈسٹری کے ماہرین اوسطاً روزانہ درجہ حرارت +7 ڈگری سینٹی گریڈ پر ٹائر تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اعلی کارکردگی والے موسم گرما کے ٹائر یو ایچ پی (الٹرا ہائی پرفارمنس) پہلے سے ہی درجہ حرارت +10 پر چل رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل