روس کا پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد (صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کونسل میں فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ۔ نور خان ایئربیس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرمین کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران ویلنٹینا ماٹوی یانکو کی قیادت میں روسی وفد چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت، وزیراعظم اور سپیکر قومی اسبملی سے ملاقاتیں کرے گا۔ چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو آج سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کریں گی۔ روس کی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چئیرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو کی سربراہی میں روسی وفد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے علاوہ صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں کرے گا۔
روس کی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چئیرپرسن محترمہ ویلنٹینا ماٹویینکو پیر کو سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔ ترجمان سینٹ کے مطابق روس کی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چئیرپرسن ویلنٹیناماٹویینکو سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ تاریخی موقع ہے کہ کوئی روسی اعلیٰ عہدیدار پاکستان کے ایوان بالایعنی سینیٹ سے خطاب کررہا ہے، اس سے قبل گزشتہ سال جون 2023 میں اس وقت کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی روس کے دورے کے دوران روسی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کیا تھا۔