ہومپاکستانروسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو کی سینیٹر یوسف رضا...

روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو کی سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو کی سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ روس)
روسی فیڈریشن کونسل میں فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو دورے پر گزشتہ شب پاکستان پہنچ گئیں. روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا ماتویینکو نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے نتیجے میں روس کی فیڈریشن کونسل اور سینیٹ آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور پاکستان روایتی طور پر دوستانہ تعلقات، فعال دو طرفہ سیاسی مذاکرات بشمول اعلیٰ ترین سطح پر اور مضبوط بین الپارلیمانی تعلقات رکھتے ہیں۔

روسی فیڈریشن کونسل میں فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی نے بحثیت پاکستان کے وزیراعظم اور روس پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اندر دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ویلنٹینا ماتویینکو نے چیئرمین سینیٹ کو 2025 میں روس کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سپیکر نے سینیٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور اعزازی مہمانوں کے لیے سینیٹ کی کتاب میں یادگار کے طور پر نوٹ تحریر کی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل