ہومتازہ ترینروس تارکین وطنوں کے لیے سمارٹ شناختی کارڈ متعارف کرائے گا

روس تارکین وطنوں کے لیے سمارٹ شناختی کارڈ متعارف کرائے گا

روس تارکین وطنوں کے لیے سمارٹ شناختی کارڈ متعارف کرائے گا

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا ہے کہ ماسکو اگلے سال عام سیاحتی علاقوں کے شہریوں کے لیے الیکٹرانک شناختی کارڈ جاری کرنا شروع کر دے گا۔ خیال رہے روس کے ساتھ تین درجن سے زیادہ ممالک کا ویزا فری انٹری معاہدہ ہے، جن میں وسطی ایشیائی ریاستیں بھی شامل ہیں جہاں سے ملک میں زیادہ تر مہمان کارکن آتے ہیں۔ سوبیانین نے بتایا کہ تارکین وطن کے لیے سمارٹ شناختی کارڈز 2025 میں دارالحکومت میں ایک جاری آزمائش کے حصے کے طور پر متعارف کرائے جائیں گے۔ سمارٹ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میئر نے وضاحت کی کہ تمام ڈیٹا کسی غیر ملکی شہری کی الیکٹرانک آئی ڈی پر اپ لوڈ کیا جائے گا: جب بھی کوئی غیر ملکی روس میں داخل ہو تو اس کا بائیو میٹرک ڈیٹا لیا جاتا ہے، وہ کہاں کام کرتا ہے، کہاں رجسٹرڈ ہے وغیرہ وغیرہ۔

ماسکو میئر نے زور دیا کہ پروگرام کے تحت پولیس کو سمارٹ کارڈز پر معلومات تک رسائی کے لیے خصوصی ریڈنگ ڈیوائسز سے بھی لیس کیا جائے گا۔ سوبیانین کے مطابق الیکٹرانک شناختی کارڈ پہلی ایسی چیز بننے جا رہے ہیں جسے افسران تارکین وطن کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرتے وقت دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ کارڈ کی چیکنگ کے دوران اگر سسٹم سرخ بتی دکھاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ شناختی کارڈ رکھنے والا مطلوبہ فہرست میں ہے یا اس نے نقل مکانی کے نظام کی خلاف ورزی کی ہے۔ میئر نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں پولیس اس شخص کو حراست میں لے لے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل