ہومتازہ ترینروسی فوج کی دونباس میں پیش قدمی جاری ، نئی بستیاں آزاد...

روسی فوج کی دونباس میں پیش قدمی جاری ، نئی بستیاں آزاد کروا لیں

روسی فوج کی دونباس میں پیش قدمی جاری ، نئی بستیاں آزاد کروا لیں

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ روسی افواج نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں گزشتہ روز ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ میں تین بستیوں کو آزاد کرایا۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بیٹل گروپ ساؤتھ یونٹوں نے زیادہ مضبوط پوزیشنیں حاصل کیں اور دونیسک عوامی جمہوریہ میں کٹیرینوکا کی بستی کو آزاد کرایا جبکہ بیٹل گروپ سینٹر کے یونٹوں نے پیشہ وارانہ کارروائیوں میں گورنیاک کی بستی کو آزاد کرایا۔ بیٹل گروپ ایسٹ یونٹوں نے اپنی صف اول کی پوزیشنوں کو بہتر کیا اور ڈوبروولی کی بستی کو آزاد کرایا.

وزارت نے رپورٹ کیا کہ روسی افواج نے گزشتہ روز یوکرین کے جنرل اسٹاف کے بغیر پائلٹ سسٹمز کے کمانڈ سینٹر اور ملٹری ایئر فیلڈ کو بھی نشانہ بنایا. جاری بیان میں بتاۓ گیا کہ روسی فوج کے آپریشنل/ٹیکٹیکل طیاروں، بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں سمیت روسی افواج کے توپ خانے نے یوکرائنی فضائیہ کے ایروڈروم کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل