ہومپاکستانروسی نائب وزیر دفاع کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

روسی نائب وزیر دفاع کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

روسی نائب وزیر دفاع کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ روس)
رشین فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر وی فومن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر علاقائی و سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مختلف سکیورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کی توثیق کی۔ اس موقع پر روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل